DSP Amir Hussain 36

ڈی ایس پی امیر حسین بہترین کارکردگی پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر سلطان رضا کو توصیفی سند دے رہے ہیں

خیبر پختون خواہ پولیس جرائم کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔ سلطان رضا

جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے عوام کا پولیس کا ساتھ دینا از حد ضروری ہے۔انچارج وزیر قلعہ تھانہ داودزئی

پشاور(نمائندہ عمر فاروق)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خواہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نڈر، بہادر اور مخلص اسسٹنٹ سب انسپکٹر و انچارج وزیر قلعہ تھانہ داودزئی سلطان رضا نے کہا کہ خیبر پختون خواہ پولیس جرائم کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور اس کے لیےکوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے عوام کا پولیس کا ساتھ دینا از حد ضروری ہے عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پیشہ اور دیگر واردات میں ملوث افراد کا خاتمہ ممکن نہیں

انہوں نے کہا کہ صحافی برادری نے ہمیشہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور ساتھ دے رہی ہیں جو قابل تعریف ہے ہر شہری کو جرائم کے نشاندہی میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اسسٹنٹ سب انسپکٹر و انچارج وزیر قلعہ تھانہ داودزئی سلطان رضا نے گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ خیبر پختون خواہ پولیس کی اہم زمہ داری ہے

خیبر پختون خواہ پولیس اس وقت قابل ترین پولیس افسران کے زیر نگرانی میں ہے جس کی وجہ سے خیبر پختون خواہ پولیس نے ملک بھر میں نام کمایا ہے انہوں نے مزید کہا کہ انسپکٹر جنرل آف خیبر پختون خواہ پولیس معظم جاہ انصاری کی بہترین کارکردگی پر انکو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتا ہوں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں