Congratulations to Lieutenant General Nadeem Ahmed Anjum 8

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی ائی ایس ائی تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ذیشان نجم خان

ڈی جی ائی ایس ائی ندیم احمد انجم اس سے قبل کور کمانڈر کراچی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔سیاسی و سماجی شخصیت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان فوج میں اہم تبدیلیاں اور تقرریاں گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں اعلی سطحی تبادلے کے کئے جس میں سابق ڈی جی ائی ایس ائی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور مقرر کر دیا گیا ہے

جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی ائی ایس ائی مقرر کیے گئے ہیں لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اس سے قبل کور کمانڈر کراچی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی ائی ایس ائی تعینات ہونے اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دونوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں