Provincial Assembly Member Ayesha Bano 6

رکن صوبائی اسمبلی عائشہ بانو کی تعاون سے موبائل وین رجسٹریشن مہم شروع کر دی گئی

ضلع خیبر میں یہ پراجیکٹ جب تک خواتین کی رجسٹریشن مکمل نہیں ہوگی تب تک جاری رہےگا۔میڈیا سے گفتگو

خیبر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر باڑہ میں خواتین کی نادرا رجسٹریشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے عائشہ بانو کی تعاون سےموبائل وین رجسٹریشن مہم شروع کر دی گئی۔رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے شفیق آفریدی نے کہا کہ جن علاقوں میں خواتین کے رجسٹریشن کی شرح مردوں کی نسبت کم ہے وہاں نادرا کی موبائل گاڑی گھر گھر جا کر خواتین کے شناختی کارڈ بنوا رہی ہے۔

ضلع خیبر میں خواتین کے رجسٹریشن کی شرح بہت کم ہے۔ یہ رجسٹریشن ڈرائیو اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے۔سپاہ سپین قبر میں نادرا موبائل کیساتھ رضاکار کاروان حق فاونڈیش نے گلوبل ٹائمز میڈیا کو بتایا کہ ضلع خیبر میں یہ پراجیکٹ جب تک خواتین کی رجسٹریشن مکمل نہیں ھوگی تب تک جاری رہیگا۔

ان کے مطابق نادرا کے اہلکار ضلع کے مختلف علاقوں میں جا کر پہلے سروے کرتے ہیں اور وہاں دیکھتے ہیں کہ کتنی خواتین کا شناختی کارڈ نہیں بنا ہوا، پھر اسی حساب سے علاقے میں موبائل رجسٹریشن گاڑی بھیج دی جاتی ہے۔

شلوبر سے تعلق رکھنے والے حاجی گل سلام نے کہا کہ ان علاقوں میں بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہےکہ خواتین کو گھروں سے نادرا آفس جانے کی مشکلات ھوتی ھے ۔تو اس وجہ سے ہم کوشش کرتے ہیں کہ یہ سہولت ان کو ان کے گھر کی دہلیز پر ہی مل جائے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں