Shahpur police station 9

نرس کے اندھے قتل میں ملوث ملزم گرفتار اسلحہ بھی برآمد

گرفتار ملزم کا تعلق فتو عبدالرحمیہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران رشتے سے انکار پر دختر شماد کو فائرنگ کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

پشاور(کرائم رپورٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ شاہ پور پولیس نے شہر کے نواحی علاقہ میں نرس کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق فتو عبدالرحیمہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران رشتے سے انکار پر مسماۃ (ش) دختر شمشاد کو فائرنگ کر نے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گئی ہے، مقتولہ اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں نرس تھیں جن کو یکم اکتوبر کو راہ چلتے قتل کیا گیا تھا،

ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق مدعی داود خان ولد شمشاد خان سکنہ بدھنی نے مورخہ یکم اکتوبر کو تھانہ شاہ پور پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کی بہن مسماۃ (ش) جو کہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں نرس تھی کو کسی نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

ایس ایچ او تھانہ شاہ پور ملنگ جان نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی شروع کرتے ہوئے مقتولہ کے قرب و جوار میں رہنے والے متعدد افراد کو بھی شامل تفتیش کیا، جس کے دوران مقتولہ کے اندھے قتل میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگاتے ہوئے گزشتہ روز ملزم اسلم ولد فرید سکنہ فتو عبدالرحیمہ کو گرفتار کر لیا گیا

جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقتولہ کو رشتے سے انکار پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں