آج کا اخبار

گوگل کا اپنے سرچ انجن ،یوٹیوب پر موسمیاتی تبدیلی بارے غلط معلومات کے ساتھ اشتہار شائع نہ کرنے کا اعلان

سان فرانسسکو  : انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے کہا ہے کہ وہ اپنے سرچ انجن یا عالمی وڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر موسمیاتی تبدیلی بارے غلط معلومات کے حامل مواد کے ساتھ اشتہار شائع نہیں کرے گا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل نے مشتہرین ، پبلیشرز اور یوٹیوب تخلیق کاروں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہ ان پلیٹ فارمز کے ذریعے لوگوں کو آب و ہوا کی تبدیلی کے وجود اور وجوہات بارے سائنسی اتفاق رائے سے متضاد مواد شیئر نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی ای مواد سے پیسہ کما سکیں گے۔

گوگل نے کہا ہے کہ پالیسی میں تبدیلی پائیدار طریقوں کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کمپنی کی کوششوں سے مطابقت رکھتی ہے۔

این جی او آواز مہم کے ڈائریکٹر فادی قران نے کہا کہ موسمیاتی تبدیل بارے غلط معلومات فراہم کرنے والوں نے رائے عامہ کو الجھا دیا ہےاور یوٹیوب ان کے پسندیدہ پلیٹ فارمز میں سے ایک رہا ہے۔ انہوں نے دوسرے آن لائن پلیٹ فارمز پر بھی زور دیا کہ وہ گوگل کے طریقہ کار پر عمل کریں ۔

Google announces it will not publish ads on its search engine, YouTube, with inaccurate information about climate change

SAN FRANCISCO: Internet search engine Google has said it will not publish ads on its search engine or global video-sharing platform YouTube with content containing false information about climate change.

According to the French news agency, Google has announced a new policy for advertisers, publishers and YouTube creators to use these platforms to provide people with content that contradicts scientific consensus on the existence and causes of climate change. They will not be able to share or make money from e-content.

Google says the change in policy is in line with the company’s efforts to promote sustainable practices and combat climate change.

Fadi Quran, director of the NGO Awaaz Campaign, said those who provided false information about climate change had confused public opinion and YouTube had been one of their favorite platforms. He also called on other online platforms to follow Google’s lead.

The post گوگل کا اپنے سرچ انجن ،یوٹیوب پر موسمیاتی تبدیلی بارے غلط معلومات کے ساتھ اشتہار شائع نہ کرنے کا اعلان appeared first on Urdu News Agency.





Source link

Artigos relacionados

Botão Voltar ao topo