Greetings to the owners of Dunya News and Samaa News 27

دنیا نیوز اور سماء نیوز کے مالکان کو سلام

کراچی : دنیا نیوز اور سماء نیوز کے مالکان کو میں خراجِ تحسین پیش کرتا ھوں کہ جنھوں نے چینل کی مین پاور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا اور محسوس کیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں اضافہ ناگزیر ھوچکا ھے

آپ دونوں قابل تعریف اور قابلِ فخر ہیں اور امید کرتا ھوں کہ دیگر چینلز کے مالکان بھی اس بابت جلد عمل کرکے الله کی خوشنودگی کو حاصل کریں گے میرا ہمیشہ سے اختلاف اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر رہا ھے ذاتی رنجش اور شکایت کبھی نہیں رہی۔

میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ تمام میڈیا ملازمین بشمول صحافی مالی و دیگر مشکلات کا شکار نہ ہوں اور نہ ہی ان کے ساتھ ناانصافی کا رویہ اختیار کیا جائے۔ کسی بھی چینلز کی ریڑھ کی ہڈی ہوں ہیں یہ میڈیا ملازمین انہی کی محنت و جدوجہد کی بناء پر جینلز ترقی پاتے ہیں۔

شکریہ

 جاوید صدیقی ایگزیکٹو ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ و ممبر کراچی پریس کلب





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں