سنگدل باپ 31

سنگدل باپ نے مبینہ تشدد سے اپنے 9 ماہ کے معصوم بیٹے کو قتل کر دیا

لاہور : ساندہ میں باپ کے مبینہ تشدد سے 9 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقے میں واقعہ پیش آیا جہاں میاں بیوی کا جھگڑا تشدد میں تبدیل ہوا اور نو ماہ کا معصوم جان سے چلا گیا۔

موسی نامی بچے کی والدہ کا الزام ہے کہ شوہر نے مجھے اور بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا،

شوہر نے میرے سامنے بچےکو زمین پر پھینکا اور لاتیں ماریں۔ مار مار کر بچے کے ناک کی ہڈی توڑ دی تھی، منع کرنے پر مجھے بھی بیلٹ اور بلے سے مارا۔متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ساس کو شکایت کی پھربھی شوہر بچے کو مارنے سے باز نہ آیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں