Results of Annual Matriculation Examinations 2021 announced 7

میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کااعلان کردیا، امتحانات میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 11 ہزار 306 طلبا کامیاب قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات2021 کے نتائج کا اعلان کردیا، سائنس گروپ میں محمد صارم حسین نے 1098 نمبر لیکر پہلی پوزیشن جبکہ رابعہ سرفراز اور زویا احمد نے بھی 1098 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

نتائج کے تحت سائنس گروپ میں کائنات سلیمان، زینب اور عاصمہ نے 1096 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ہیومینٹیز گروپ کی گلشن فاطمہ نے 1092 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 11 ہزار 306 طلبا کامیاب ہوئے اور پاس ہونے والوں کی شرح 99.85 فیصد رہی ۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں