The blood turned white 27

خون سفید ہو گیا’بہن نے سگے بھائی پر جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا

فیصل آباد (شہزادحسن) “خون سفید ہو گیا’بہن نے اپنے ہی سگے بھائی پر جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا۔” فیصل آبادچکنمبر 59 گ ب نتھووالا کے رہائشی فیصل شاہ کو اس کی اپنی سگی بہن نے آپنے رشتہ داروں ‘زاہد شاہ اور آصف شاہ کی مدد سے یرغمال بنانے کی کوشش کی۔

فیصل شاہ نے اپنا دفاع کرتے ہوۓ ایک ہوائی فائر کیا۔اور موقع سے بھاگ گیا۔جس پر تھانہ ساندل بار نے بغیر انکوئری کیے بوگس دفعات کے 472/21 آئی ایف آر درج کر دی۔تھانہ ساندل بار کا ملازم جاوید غیر قانونی طور پر سادات کے گھر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوۓ گھر میں داخل ہو گیااور گھر میں موجود مستورات کے انتہائی بدتمیزی اور غیر اخلاقی رویہ اپناتے ہوۓ گالی گلوچ کی۔

جبکہ ساتھ کوئی لیڈی کانسٹیبل نہیں تھی۔زاہد شاہ اورآصف شاہ جو کہ جھوٹے عامل بنے پھرتے ہیں۔ان لوگوں نے جعلی پیر بن کر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ھے۔لوگوں پر جھوٹے پرچے کروانا انکا کاروبار ھے۔

جناب سی پی او’آر پی او فیصل آباد اور آئی جی پنجاب سے گزارش ھے۔کہ اس معاملے کی شفاف انکوئری کروائی جائیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں