آج کا اخبار

کامیاب پاکستان پروگرام کے افتتاح کی تیاری مکمل : وزیر خزانہ شوکت ترین

اسلام آباد : کامیاب پاکستان پروگرام کے افتتاح کی تیاری مکمل لی گئی ہے ،وزیر اعظم عمران خان  پیر 4اکتوبر2021 کو کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے ۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کامیاب پاکستان اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے ۔ جس کے تحت 37لاکھ گھرانوں کو 14سو ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

یہ پروگرام معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیاں بدلنے اور انہیں مالی لحاظ سے بااختیار بنانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا کہ یہ پروگرام یقیناً پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے جس کے تحت مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے بینکوں اور کم آمدنی والے طبقات کو آپس میں جوڑنےمیں مدد ملے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام غریب اور کمزور طبقات کے حوالے سے ریاست کے احساس ذمہ داری کی عملی تعبیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے پانچ عناصر ہیں ۔

جن میں کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرض کی فراہمی کے علاوہ کاروبار کے لئے پانچ لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔اسی طرح سستا گھر سکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لئے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت حاصل ہوگی جبکہ پروگرام کے تحت وفاقی حکومت کی سکلڈ بیسڈ سکالر شپ سکیم اور صحت انصاف کارڈ کو بھی کامیاب پاکستان پروگرام سےمنسلک کیا جائے گا۔





Source link

Artigos relacionados

Deixe um comentário

O seu endereço de e-mail não será publicado. Campos obrigatórios são marcados com *

Botão Voltar ao topo