Islamabad: Tragic traffic accident 33

اسلام آباد: ٹریفک کا المناک حادثہ، بدقسمت خاندان کے 7 افراد موقع پر دم توڑ گئے

اسلام آباد : اسلام آباد میں ٹریفک کے المناک حادثے میں شادی سے واپس آنے والا بدقسمت خاندان لقمہ اجل بن گیا۔ تین خواتین اور تین بچیوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ رات ہونے والی بارش کے دوران پھسلن کے باعث پیش آیا، کار گہری گھائی میں جا گری، حادثے کا شکار ہونے والے افراد پھل گراں شادی میں شرکت کے بعد واپس بھارہ کہو آ رہے تھے۔

مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں شہناز بی بی کی عمر 35 سال، طاہرہ بی بی کی 30 سال، شمائلہ 32 سال، حمزہ مقبول کی عمر 17 سال، رمشا 16 سال، رابعہ 13 سال جبکہ مناہل کی عمر 11 سال ہے۔

حادثہ رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب پیش آیا، تاہم ریسکیو کو حادثے کی اطلاع صبح آٹھ بجے ملی۔ حکام نے ڈیڈ باڈیز کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں