بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ 37

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ بدھ کو کھیلا جائے گا

ڈھاکہ : بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ  بدھ کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دنوں دورہ بنگلہ دیش پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی،

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ  بدھ کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 3 ستمبر، تیسرا میچ 5 ستمبر، چوتھا 8 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 10 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ سیریز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہو گی، ٹی20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے14 نومبر تک یو اے ای اور عمان میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں