آج کا اخباراہم خبریں

نمبردار اور پٹواریوں کی ناجائز وصولیاں، ڈیڑھ سو سالہ پرانا نہری پٹواری نظام ختم

لاہور : کرپشن کے خاتمے اور کسانوں کو نمبردار اور پٹواریوں کی جانب سے ناجائز وصولیوں سے بچانے کے لئے ڈیڑھ سو سالہ پرانا نہری پٹواری کے نظام کا خاتمہ کر دیا گیا، وزیر اعلی نے کسانوں سے آبیانہ بلوں کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں ڈیڑھ سو سالہ پرانا نہری پٹواری کے نظام کا خاتمہ کر دیا ہے جس کے بعد نمبردار اور نہری پٹواری کے ذریعے اب آبیانہ وصول نہیں کیا جائے گا۔ اب کسانوں سے ساڑھے چار سو ارب روپے بینکوں کے ذریعے وصول ہونگے، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کسانوں سے آبیانہ بلوں کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعلی اگلے چند روز میں اس نئے نظام کا افتتاح کریں گے۔دریں اثناء پنجاب میں محکمہ آبپاشی نے تمام نہری ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا ہے، ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا اور اب نمبردار اور پٹواری کسی سے ناجائز وصولی نہیں کر سکیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button