Univeristy 1 9

یونیورسٹی دو، خواجہ سراؤں کا ”مظفرگڑھ کو یونیورسٹی دوتحریک“ کے حق میں ریلی اور احتجاج

مظفر گڑھ : تفصیلات کے مطابق ضلع مظفرگڑھ میں” مظفرگڑھ کو یونیورسٹی دو“ کی تحریک کے حق میں گنیشواہ نہر سے صدر کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی جس کی صدرات شاہانہ عباس شانی مرکزی صدر تحریک تحفظ خواجہ سراء آل پاکستان ایسویسی ایشن مظفرگڑھ نے جبکہ مظفرگڑھ انجمن تاجران کے ذمہ داران، سول سوسائٹی نیٹ ورک سے رانا افضل، جاوید اختر، اُم کلثوم، ناظم بلوچ، ذوالفقاراحمد، وکلاء برادری، ضلعی امن کمیٹی کے عہدیداران، ہرمکتبہ فکر کے علماء و دیگر عوام نے شرکت کی ریلی کے شرکاء اور مقررین کا مطالبہ تھا کہ50 لاکھ سے زیادہ آبادی والے ضلع کو یونیورسٹی کے حق سے محروم نہ رکھا جائے۔

خصوصی طور پر خواجہ سراﺅں کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہماری ذات کے لیے نہیں بلکہ عوام کی خاطر ہے والدین اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے دوسرے شہروں میں بھیجتے ہیں ہمارے بچے اور خاص طور ہماری بیٹیاں گھر سے دور رہ کر تعلیم حاصل کر تی ہیں جبکہ ضلعی کی آبادی متوسط طبقہ پر مشتمل ہے جوکہ اپنی اولاد کو پڑھانا چاہتے ہیں مگر تعلیمی اخراجات کے علاوہ آمدورفت اور ہوسٹل کے اضافی اخراجات اور ماحول سے خیف ہوکروہ اپنے بچوں کو گھر پر محسور کر لیتے ہیں جس سے ہمارا معاشرہ تعلیمی میدان پیچھے رہ جاتا ہے اور والدین بھی کافی پریشان ہوتے ہیں ہمارے ضلع کی آبادی تقریباً 50 لاکھ کے قریب ہے

یونیورسٹی ہمارا حق ہے ہم آپ کے بچوں کو اپنی اولاد سمجھتے ہیں اور انکا مستقبل بہتر بنانے کے لیے ہر فورم پرآواز بلند کرتے رہیں گے خواجہ سراء مظفرگڑھ کے طلبہ اور طالبات کی حقوق کی جنگ لڑتے رہیں اور ہم والدین کی پریشانی کو بھی خوب سمجھتے ہیں جواں اولاد کو آنکھوں سے دور کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ہم حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد مظفرگڑھ میں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ہماری جدو جہد یونیورسٹی بننے تک جاری رہیں گی ہم وزیراعظم پاکستان سے گزارش کرتے ہیں خواجہ سراﺅں کا یہ پرُزور مطالبہ منظور کیا جائے اور ہمیں شکریہ ادا کرنے کا موقع فراہم کیا جائے وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار صاحب آپ کو پتہ ہونا چاہیے 50 لاکھ کی آبادی والے ضلع کو یونیورسٹی کی اشد ضرورت ہے اگر ہمارا مطالبہ پورا نہ کیا گیا توہم تونسہ شہر میں ریلی و احتجاج کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں