Governments should prioritize reopening of schools: UNICEF 25

حکومتیں سکولوں کو دوبارہ کھولنے کو ترجیح دیں، یونیسیف

اقوام متحدہ  (ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال یونیسف نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ سکولوں کو دوبارہ کھولنے کو ترجیح دیں کیونکہ اس ثبوت کے باوجود کہ سکول کورونا وائرس انفیکشن پھیلانے کی بڑی وجہ نہیں ہیں سکول کی بندش کا سامنا کرنے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے اس ادارے کے مطابق یکم دسمبر تک دنیا بھر میں سکول جانے والے ہر پانچ میں سے تقریباً ایک بچہ یا 32 کروڑ بچوں کی کلاسیں بند تھیں،یہ ایک ماہ میں تقریباً 9 کروڑ طلبا کا اضافہ ہے۔یونیسیف نے کہا ہے کہ 191 ممالک کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے ایک حالیہ جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ سکول کی صورتحال اور علاقے میں کووِڈ 19 انفیکشن کی شرح میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

یونیسیف نے کہا کہ اس بات کا ثبوت معمولی ہے کہ سکولوں کی وجہ سے انفیکشن کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوتا ہے اور بظاہر بہت زیادہ سکولوں کو غیر ضروری طور پر بند کیا جا رہا ہے۔ یونیسیف نے حکومتوں پر زور دے دیا کہ سکول دوبارہ کھولنے کو ترجیح دی جائے اور انہیں محفوظ بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔

یونیسیف کے عالمی سربراہ برائے تعلیم رابرٹ جینکنز نے کہا کہ ہم ایک پریشان کن رجحان دیکھ رہے ہیں کہ حکومتیں ایک بار پھر سکولوں کو آخری عمل کے بجائے پہلی تدبیر کے طور پر بند کر رہی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بچوں کا اپنی تعلیم، ذہنی و جسمانی صحت اور حفاظت پر تباہ کن اثرات سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں