وزیراعظم کا چترال میں جنگل کی آگ سے شہید اہلکار جمشید اقبال کوخراج تحسین 46

وزیراعظم کا چترال میں جنگل کی آگ سے شہید اہلکار جمشید اقبال کوخراج تحسین

چترال : وزیراعظم نے چترال میں جنگل کی آگ بجھاتے ہوئے شہید اہلکارجمشید اقبال کوخراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ 19 اگست کو فارسٹرچترال فاریسٹ ڈویژن جمشید اقبال چمورکن، گول پروٹیکٹڈ فاریسٹ کمپارٹمنٹ نمبر 01 میں لگی آگ بجھا رہے تھے کہ اس دوران ہیرو جمشید اقبال جنگل میں لگی آگ بجھاتے ہوئے شہید ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہمارے ہیروہیں جو سبز پاکستان کے لیے ہمارے جنگلات کی حفاظت کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ محکمہ جنگلات کا نوجوان اہلکار جمشید اقبال آگ بجھاتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور انتہائی گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں