راولپنڈی میں منی ٹرک نے ٹریفک وارڈن کو کچل ڈالا 60

راولپنڈی میں منی ٹرک نے ٹریفک وارڈن کو کچل ڈالا

راولپنڈی : ائیر پورٹ روڈ پر شہزور گاڑی نے ڈیوٹی پر معمور ٹریفک وارڈن کو کچل دیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر شہزور گاڑی کے بے رحم ڈرائیور نے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈن کو گاڑی کے نیچے کچل ڈالا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق وارڈن شفقات گاڑی کے نیچے کچلے جانے سے شدید زخمی ہوگیا، اور اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمی وارڈن شفقات کوبے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ علاقے کی مکمل ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں