وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی 22

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس جوانوں کی شہادت پر شدید دکھ و افسوس ہوا ہے،اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ شہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،مادر وطن کے تحفظ اور دفاع کے لیے شہدا کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ریاست مخالف قوتیں بلوچستان کی امن، ترقی اور خوشحالی کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں، دہشتگرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں ۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ شہریوں اور پولیس حکام پر چھپ کر حملہ کر کے شر پسندوں نے اپنی بزدلی کا ثبوت دیاہے،عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں