Three-member robbery gang arrested from Mominabad 34

مومن آباد سے تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

ویسٹ: مومن آباد سے تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار۔ اے ایس پی سب ڈویژن اورنگی ایاز حسین

تفصیلات کے مطابق ملزمان گینگ راہ گیر شہریوں کو واردات کا نشانہ بنانے کے لئے فرید کالونی کے علاقے میں موجود تھے۔

ایس ایچ او مومن آباد نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے تین ملزمان پر مشتمل گینگ کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان سے مختلف کیلیبر کی 02 عدد غیرقانونی پسٹلز بمعہ ایمو نیشن برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 835/2021، 836/2021 اور 837/2021 درج۔

مزید اسٹریٹ کرائم کے مقدمات میں ملزمان کی شناخت اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔

گرفتارملزمان میں رانا معظّم ولد محمد شفیق، احسن بلال ولد محمد اشرف اور محمد حسیب ولد سید فتح شامل ہیں۔

ضلع ویسٹ پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں