The participants of the wedding ceremony 38

شادی کی تقریب کے شرکاء کا پولیس پارٹی پر دھاوا

کراچی : قائد آباد پی ایچ اے میں فائرنگ کا واقعہ، تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ لطیف کی حدود لانڈھی ریلوے اسٹیشن سے متصل پاکستان ہاوسنگ سو سائٹی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ

فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا

دوران فائرنگ گشت پر مامور پولیس اہلکار پی ایچ اے سو سائٹی پہنچے تو شادی کی تقریب کے شرکاء نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا

پولیس نے اعلی افسران کو اطلاع دی تو مزید نفری بھیج دی گئی

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے پانچ افراد افراد کو گرفتار کرلیا گیا باقی افراد فرار ہونے میں کامیاب

گرفتار ہونے والے افراد کو ایس پی آفس ملیر منتقل کیا گیا تو شادی والے گھر سے درجنوں افراد نے ایس پی آفس پر فائرنگ شروع کردی اور آفس کی توڑ پھوڑ کر دی

گرفتار ہونے والوں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں

گرفتار ہونے والوں میں صادق ،تبارک،راجہ خان، جاوید مسعود اور. . . . . شامل ہیں

دیگر افراد فرار جن کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں