Another excellent operation of AVLC police against car / motorcycle lifters in Karachi 45

اے وی ایل سی پولیس کی کراچی میں کار/ مو ٹر سا ئیکل لفٹرز کے خلاف ایک اور بہترین کاروائی

چھ (06) کار لفٹرز او ر دو موٹر سائیکل لفٹرز ملزمان گرفتار،تین (03) سرقہ شدہ کاریں، ایک (01) سرقہ شدہ مو ٹر سائیکل اور ایک (01) چھینا گیا مو با ئل فون برآمد۔

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی لیاقت آباد و اورنگی ڈویژن نے کاروائی کر تے ہوئے چھ (06) کار لفٹرز او ر دو موٹر سائیکل لفٹرز ملزمان کو گرفتارکر کے تین (03) سرقہ شدہ کاریں، ایک (01) سرقہ شدہ مو ٹر سائیکل اور ایک (01) چھینا گیا مو با ئل فون جو کہ دوران واردات مو ٹر سائیکل کے ساتھ چھینا گیا تھا برآمد کر لیا۔

ملزمان عا دی جرائم پیشہ اور کار / مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں کراچی پولیس کو مطلوب ہیں۔گرفتار شدہ ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارد مو جو د ہے۔ ملزمان سرقہ شدہ کاریں عمیر نا می شخص کو فروخت کر دیتے ہیں جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں،سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلیں چیکو با غ ساکران (بلوچستان) میں فروخت کی جا تی ہیں۔

ملزمان کی تفصیل:

ملزم نمبر ۱: قادر علی عرف قادر شاہ ولدافتخار علی شاہ۔
ملزم نمبر ۲: شہر یار عرف شیری ولد عبد الغنی۔
ملزم نمبر ۳: اسد عرف فدا ولد اشتیاق۔
ملزم نمبر ۴: حسین عرف نومی ولد امیر حسین۔
ملزم نمبر ۵: معین اختر ولد عبدالستار۔
ملزم نمبر ۶: عمر ولد نو شاد خان۔
ملزم نمبر ۷: فریدالدین ولد نظام الدین۔
ملزم نمبر ۸: نعمان ولد عزت مند۔

برآمدگی:

نمبر۱: کار نمبرAEA-508 ھنڈا سٹی تھانہ جو ہر آباد سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر362/2021 ہے۔

نمبر۲: کار نمبر ARM-080 ھنڈاسوک تھانہ نا ظم آباد سے سرقہ ہے جسکامقدمہ ا لزام نمبر 713/2021ہے۔

نمبر۳: کار نمبر U-9303 سوزوکی مہران تھانہ شاہراہ فیصل سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر1145/2021 ہے۔

نمبر۴: موٹر سا ئیکل نمبرKHF-6139 سپر اسٹار70 تھانہ مو من آباد سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر727/2021 ہے۔

نمبر ۵: مو با ئل فون TECNO جو کہ مقدمہ الزام نمبر528/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 کی چھینی گئی پراپرٹی ہے۔

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری او رمزید گاڑیوں کی بر آمدگی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مزید تفتیش جا ری ہے۔

ایس ایس پی، اے وی ایل سی
سی آئی اے کراچی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں