جرم و سزاآج کا اخبار

پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن47 ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں منیشات و اسلحہ برآمد

وہاڑی: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی کے زیر قیادت وہاڑی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلہ میں وہاڑی پولیس نے مختلف علاقوں سے 47ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ برآمد کیا.

وہاڑی پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران 28 منشیات فروش گرفتار کر کے منشیات فروشوں سے 3350گرام چرس, 686لیٹر شراب, 200لیٹر لاہن اور 2چالو بھٹیاں برآمد کی حبکہ مختلف تھانہ جات میں 10 اسلحہ ناجائز رکھنے والے اور7 مجرمان اشتہاری بھی گرفتار کر کے ملزمان سے 8پسٹل, 2بندوق اور 74گولیاں برآمد کی.

اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ وہاڑی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی.

Artigos relacionados

Deixe um comentário

O seu endereço de e-mail não será publicado. Campos obrigatórios são marcados com *

Botão Voltar ao topo