سائبر کرائم کے اب تک سینتالیس ایف آئی آرز درج 41

سائبر کرائم کے اب تک سینتالیس ایف آئی آرز درج ، اکاون ملزمان گرفتار

سکھر :  ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سکھر امجد عباسی کا ڈیرہ غازی خان ( ڈی جی خان ) تبادلہ کردیا گیا ہے، ان کی جگہ چوہدری روف کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم سکھر زون تعینات کردیا گیا ہے۔

چوہدری روف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری روف نے کہا ہے کہ دو ڈویزنز پر مشتمل سکھر زون اہم زونز میں شامل ہوتا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم مجموعی طور پر پچیس سیکشن پر کام کرتا ہے۔

سکھر زون میں سائبر کرائم کے زمرے میں اب تک سینتالیس ایف آئی آرز درج اور اکاون ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکھر زون میں زیادہ تر کیسز کا تعلق ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ سے ہے جبکہ شفاف طریقے سے تحقیقات کی جائیں گی، کسی قسم کا کوئی دباو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں