گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 ملزمان گرفتار 44

گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 ملزمان گرفتار

راولپنڈی: تھانہ آر اے بازار پولیس کی کاروائی, گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 ملزمان گرفتار, مسروقہ کار برآمد

ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ کرولا کار GLI اورچوری شدہ گاڑیوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 1لاکھ 20ہزار ایک سو پچاس روپے برآمد، پولیس

مسروقہ گاڑی 10روز قبل آراے بازار کے علاقے سے چوری ہوئی تھی,

گرفتار ملزمان میں شوکت حسین, امان الدین اور ادریس شامل ہیں، پولیس

ملزمان کو ایس ایچ او آر اے بازار اور ان کی ٹیم نے گرفتار کیا،

گرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی پوٹھوہار

سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او آر اے بازار اور ٹیم کو شاباش,

شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں