موٹرسائیکل،رکشے اور دیگر چوریاں کرنے والے دو ملزمان گرفتار 33

موٹرسائیکل،رکشے اور دیگر چوریاں کرنے والے دو ملزمان گرفتار

راولپنڈی : تھانہ بنی پولیس کی کاروائی،

موٹرسائیکل،رکشے اور دیگر چوریاں کرنے والے دو ملزمان گرفتار،

06 موٹرسائیکل، 02 رکشے، 03 موبائل فون، 03 ہزار روپے اور ایک بیٹری برآمد،

ملزمان میں مدثر علی اور نعمان خان شامل ہیں جو راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں،

ملزمان موٹرسائیکل اور رکشے چوری کرنے کے علاوہ دیگر چوریاں بھی کرتے تھے، ایس ایچ او

ایس ایچ او بنی اور ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزمان کو گرفتار کیا،

ملزمان سے تفتیش جاری ہے، مزید وارداتوں کا انکشاف بھی متوقع ہے، ایس ایچ او

موٹرسائیکل و رکشہ چوری کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، ملزمان کے سہولتکاروں کو بھی گرفتار کیا جاۓ گا، ایس پی راول ضیاء الدین احمد

سی پی او محمد احسن یونس کی ایس پی راول، ایس ڈی پی او وارث خان، ایس ایچ او بنی اور ٹیم کو شاباش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں