وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 33

راولپنڈی میں بچے کے قتل کا واقعہ،وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے نوٹس پر پولیس کا ایکشن،ملزم گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی میں بچے کے قتل کے واقعہ کے بارے میں آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہےـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اورمقتول بچے کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائیـ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کیمروں کی مدد سے واقعہ میں ملوث ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا ہے اورملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیاہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں