جرم و سزاآج کا اخبار

شوہر نے کلہاڑیوں کے وار کر کے بیوی اور 3بچوں کو قتل کردیا 2 بچے معجزانہ محفوظ : ملزم گرفتار

چک نمبر 30ڈبلیو بی کلہاڑیوں کے وار کر کے بیوی اور 3بچوں کو قتل کرنے کی واردات. ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے. پولیس کا بروقت ایکشن سفاک ملزم عمر پولیس حراست میں

سفاک ملزم کو قرار واقع سزا دلوائے جائے گی۔امیر عبداللّہ خان نیازی

وہاڑی ( ڈاکٹر قاسم ملک ) تفصیلات کے مطابق مورخہ 1ستمبر کو تقریباً صبح 5 بجےتھانہ صدر وہاڑی کے علاقہ چک نمبر30ڈبلیو بی لرزہ خیر قتل کی واردات ہوئی. گھریلو ناچاقی پر خاوند نے طیش میں آ کر اپنی بیوی شہناز بی بی اور تین معصوم بچوں شانزہ بعمر 2سال, زین بعمر 4سال اور سائرہ بعمر 5سال کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا جبکہ دو بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے. اس اطلاع پر ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی فوری طور پر خود جائے وقوعہ پر پہنچے جبکہ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن عبدالرؤف میاں, ڈی ایس پی صدر مظہر حیات اور ایکٹنگ ایس ایچ او صدر وہاڑی محمد صدیق سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی.

ڈی پی او وہاڑی نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا کرائم سین کو محفوظ کیاگیاجبکہ بچ جانے والی بچیوں پر دست شفقت بھی رکھا. ڈی پی او وہاڑی نے متاثرہ خاندان کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ پولیس مظلوم کے ساتھ ہے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے.

پولیس تھانہ صدر وہاڑی نے پوسٹمارٹم کے لئے ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے سفاک ملزم عمر کو بھی حراست میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے.

Artigos relacionados

Deixe um comentário

O seu endereço de e-mail não será publicado. Campos obrigatórios são marcados com *

Botão Voltar ao topo