لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم 37

مینار پاکستان واقعہ‘ ہائیکورٹ نے کمشن بنانے کی درخواست مسترد کر دی

 لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر نرس سے دست درازی کے کیس میں کمشن بنانے اور بے قصور افراد کی رہائی کے لیے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔

عدالت نے درخواست گزار محمد طاہر کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیس میں آپ متاثرہ فریق نہیں کیسے نوٹس جاری کر دیں؟۔ عدالتیں بے بنیاد پٹیشن کی پذیرائی نہیں کر سکتیں،

وزیراعلیٰ پنجاب کو فریق بنانے پر عدالت نے استفسار کیا کہ وزیراعلیٰ کو کیسے فریق بنایا جا سکتا ہے؟۔ عائشہ سے دست درازی کے کیس میں گرفتار ملزموں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

گرفتار ملزموں عبدالرحمان اور علی احمد نے درخواست واپس لے لی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ریمارکس دیئے کہ ابھی شناخت پریڈ مکمل نہیں ہوئی شناخت پریڈ سے قبل بعد از گرفتاری ضمانتیں دائر نہیں ہو سکتی ہیں۔ عدالت نے نرس عائشہ اکرم اور اس کے ساتھ ریمبو کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں