ڈیوٹی پر جانے والی لڑکی کو ہراساں کرنے کا معاملہ 41

ڈیوٹی پر جانیوالی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات، ملزم گرفتار

لاہور : فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈیوٹی پر جانے والی لڑکی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، پولیس نے ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ڈیوٹی پر جاتی لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم وقار گرفتار کر لیا ہے، ملزم وقار نے شارع عام پر دعا نامی لڑکی کے سامنے نازیبا حرکات کی اور فحش اشارے کیے تھے،

لڑکی کے منع کرنے پر ملزم نے لڑکی کیساتھ بد تمیزی اور گالم گلوچ کی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پاکستان میں خواتین کو دفاتر، بازاروں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں دوران سفر اور دیگر عوامی مقامات میں مختلف طریقوں سے ہراساں کیے جانے کے واقعات عام ہیں، خواتین کو چھونے اور راستہ روکنے سمیت متعدد طریقوں سے ہراساں کیا جاتا ہے۔

ماہر قانون کے مطابق خواتین کو عوامی مقامات پر ہراساں کرنے کے حوالے سے قوانین موجود ہیں لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ ان کے بارے میں آگاہی نہیں ہے، خواتین کو یہ علم نہیں ہوتا کہ اگر ان کے ساتھ ایسا کچھ ہوتا ہے تو انھیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں