جرم و سزاآج کا اخبار

مظفر گڑھ: اسکول سے واپسی پر 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

مظفرگڑھ : اسکول سے گھر واپس لوٹنے والی 8 سالہ بچی کو نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں 8 سالہ بچی ابیہا کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ بچی کی والدہ کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا گیا ہےکہ چوتھی کلاس کی طالبہ اس کی 8 سالہ بیٹی اسکول سے واپس نہ آئی تو انہیں تشویش ہوئی۔ بچی کی والدہ نے بتایا کہ کہ وہ بچی کو ڈھونڈنے نکلی تو اسکول کے راستے میں کھیتوں سے بیٹی کے رونے کی آواز آرہی تھی، وہ کھیتوں کے قریب پہنچی تو ابیہا کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا نامعلوم شخص موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ دائرہ دین پناہ میں زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Artigos relacionados

Deixe um comentário

O seu endereço de e-mail não será publicado. Campos obrigatórios são marcados com *

Botão Voltar ao topo