سٹیج اداکارہ دعا چودھری 30

سٹیج اداکارہ دعا چودھری پر بدترین تشدد، فوٹیج منظر عام پر

لاہور : سٹیج اداکارہ دعا چودھری پر بدترین تشدد کی فوٹیج سامنےآگئیں، ایس ایچ او مناواں کے بھائی نے اداکارہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی سٹیج اداکارہ دعا چودھری کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اداکارہ سلمان شوکت کی سابقہ بیوی ہے،

سلمان شوکت نے اداکارہ پر تشدد کیا، دعا چودھری کی جانب سے تھانہ ٹاؤن شپ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی جبکہ اچھرہ پولیس ملزم سلمان شوکت کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے، تشدد کے باعث دعا چودھری کی کمر اور چہرے پر چوٹیں آئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق چند روز قبل اداکارہ کی جانب سے یہ موقف سامنے آیا تھا کہ ایس ایچ او مناواں کے بھائی نے میرے ساتھ شادی کی اور پھر چھوڑ دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، اس حوالے سے مناواں پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او سلیم شوکت کے بھائی نے اس خاتون سے شادی کی تھی، فیس بک کے ذریعے ان کی دوستی ہوئی، سلمان شوکت اس وقت بیرون ملک نوکری کرتا تھا اور پاکستان آکر شادی کی۔

اطلاعات کے مطابق سلمان شوکت کی اداکارہ کے ساتھ شادی پر اہلخانہ ناخوش تھے اور ان کے کہنے پر دعا چودھری کو چھوڑ دیا لیکن تشدد نہیں کیا، پولیس کا کہنا تھا کہ درخواست موصول ہوچکی ہے اور اس کے اوپر تحقیقات کرتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں