باپ نے بیٹے کو قتل کرکے نعش کھیتوں میں دبادی 17

باپ نے بیٹے کو قتل کرکے نعش کھیتوں میں دبادی

حافظ آباد : نواحی گاؤں خنجر بنجر میں باپ نے بیٹے کو قتل کرکے نعش کھیتوں میں دبادی۔باپ گرفتار نشاندھی پر نعش برآمد، حافظ آباد کے نواحی گاؤں خنجر بنجر میں گذشتہ رات باپ افتخار احمد نے اپنے بیٹے رب نواز کو قتل کرکے نعش کھیتوں میں دبا دی تھی۔

گمشدگی کے بعد پولیس تھانہ کسوکی نے شک کی بناپر والد افتخار احمد کو حراست میں لیا تو دوران تفتیش اس نے اپنے بیٹے رب نواز کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے نعش کی نشاندھی کی۔رب نواز کی نعش کو پولیس ریسکیو 1122کی مدد سے کھیتوں میں مٹی میں دبائی ہوئی نعش کو نکال لیا اور نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق رب نواز نشہ کا عادی تھا۔مزہد حقائق مقدمہ کے اندراج کے بعد ہی آمنے آئیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں