فیصل آباد 9

جڑانوالہ: رشتےکے تنازع پر فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد ہلاک

فیصل آباد : جڑانوالہ میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ لنڈیانوالہ کے چک 563 گ ب میں پیش آیا جہاں رشتے کے تنازع پر مبینہ طور پر ملزم ذیشان نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے رشتے دار مشتاق کے گھر آکر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے نتیجے میں مشتاق، اس کا بیٹا جمیل ہلاک اور ایک بیٹا نذیر زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ کے دوران ذیشان کا ایک ساتھی عدنان بھی زخمی ہوا جو اسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جب کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جڑانوالہ منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب آر پی او رفعت مختار راجہ نے تہرے قتل کے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں