Pakistan has become an exporter of Forge smartphones: Abdul Razzaq Dawood 43

پاکستان فورجی اسمارٹ فونز کا برآمد کنندہ بن گیا ہے: عبدالرزاق داود

اسلام آباد : مشیر تجارت عبدالرزاق داد نے کہا ہے کہ پاکستان کم عرصہ میں فورجی اسمارٹ فونز کا برآمد کنندہ بن گیا ہے، جو انتہائی خوشی کا باعث ہے۔

مشیر تجارت نے آج  اپنے ایک بیان میں فور جی اسمارٹ فونز برآمد کرنے والے ادارے ائیر لنک کمیونیکیشن کو اس حوالہ سے مبارکباد پیش کی۔

مشیر تجارت نے کہا کہ ائیرلنک کمیونیکیشن نے مقامی طور پر تیار کئے گئے 1500 فور جی اسمارٹ موبائل فونز متحدہ عرب امارات کو برآمد کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی کی شروعات ہیں لیکن پاکستانی موبائل انڈسٹری کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں