دبئی میں آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ 2021 کی ٹرافی کی رونمائی 36

دبئی میں آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ 2021 کی ٹرافی کی رونمائی

دبئی : آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ 2021 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔دبئی میں منعقدہ تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی یواے ای کے شیخ نیہان مبارک النیہان تھے۔ ان کے ساتھ خالد زارونی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے آفیشلز بھی موجود تھے۔

آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ 2021 بھارت کی میزبانی میں 17 اکتوبر سے شروع ہوگا ۔ میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ 2021 کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات ایمریٹس کرکٹ بورڈ کررہا ہے۔

آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ 2021 کے تمام میچز دبئی، ابوظہبی اور عمان میں شیڈول ہیں۔آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ 2021 17 اکتوبر سے ایونٹ کا سپرکوالیفائر راؤنڈ شروع ہوگا۔ آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں