International Cricket Council 71

ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک، بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہو گا

دبئی  : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہےجس کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 24 اکتوبر کو پنجہ آزما ہوں گی۔

آئی سی سی ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک عمان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے گروپس کا انتخاب ٹیموں کی درجہ بندی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ سپر 12 مرحلے کے گروپ ون میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے ساتھ رائونڈ ون سے کوالیفائی کرنے والی دو ٹیمیں بھی موجود ہوں گی جبکہ سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں بھی رائونڈ ون سے کوالیفائی کرنے والی دو ٹیموں کے ساتھ ساتھ پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم، شیخ زید سٹیڈیم، شارجہ کرکٹ سٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو گا، پہلے رائونڈ کے گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، ہالینڈ اور نمیبیا جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور عمان شامل ہیں۔

سپر 12 مرحلے کا آغاز 23 اکتوبر سے ہوگا، پہلے میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ سپر 12 مرحلے میں دونوں گروپس سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی، دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی جبکہ فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں