کھیلآج کا اخباراہم خبریں

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

ابوظہبی : پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

فاتح ٹیم نے 167 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان حاصل کر لیا۔ کپتان محمد رضوان نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلے گئے لیگ کے 21 ویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ شرفین ردرفورڈ نے 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ کامران اکمل 35 اور حیدر علی 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

شاہنواز دھانی نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف 16.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ صہیب مقصود نے 31 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔ شاہنواز دھانی کو مرد میدان قرار دیا گیا۔

Artigos relacionados

Deixe um comentário

O seu endereço de e-mail não será publicado. Campos obrigatórios são marcados com *

Botão Voltar ao topo