آج کا اخباراسلام آباداہم خبریں

این سی او سی کی عید الفطر پر ہفتہ بھر کے لیے چھٹیاں دینے کی تجویز

اسلام آباد : نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عید الفطر کے موقع پر ہفتہ بھر کے لیے تعطیلات دینے کی تجویز دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے پیشِ نظر این سی او سی نے عید الفطر پر ہفتہ بھر کے لیے تعطیلات دینے کی تجویز دی ہے، این سی او سی نے عید سے دو روز قبل سے تعطیلات دینے کی تجویز دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے عید الفطر کے موقع پر نقل و حمل روکنے کی بھی تجویز دی ہے اور عید الفطر پر شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کا بھی کہا گیا ہے۔

نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے عید الفطر پر سیاحتی مقامات بند رکھنے بھی تجویز دی گئی ہے، سیاحتی مقامات کی بندش سے شہریوں کی نقل و حمل محدود ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عید الفطر سے متعلق سفارشات، متعلقہ اداروں کو ارسال کردی گئی ہیں، تعطیلات سے متعلق حتمی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button