Convention allowance for teachers 19

آزادکشمیربھرکے اساتذہ کا کنوینس الاونس بحال

میرپور(ویب ڈیسک)ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آزادکشمیرنے پندرہ ستمبرسے سکول کھلتے ہی آزادکشمیربھرکے اساتذہ کا کنوینس الاونس بحال کردیا۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیربھرکے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کاکنوینس الاونس بحال کردیاگیا۔ اساتذہ کی تنخواہوں میں سے گذشتہ چھ ماہ سے کنوینس الاونس کی کٹوتی کی جارہی تھی،کوروناوائرس کے باعث 13 مارچ سے آزادکشمیر بھرکے تعلیمی اداروں کوبندکردیاگیاتھا۔

سکولوں کی بندش کے دوران اساتذہ کاکنوینس الاونس بھی روک دیا گیاتھا،کنوینس الاونس کی مدمیں ٹیچرکی تنخواہ سے ہرماہ 3سے 5ہزارروپے کٹوتی کی جارہی تھی،اساتذہ یونین کاکہناہے کہ کنوینس الاونس کی بحالی حکومت آزادکشمیرحکومت کا احسن فیصلہ ہے۔دوسری جانب محکمہ ہائیرایجوکیشن کی جانب سے مختلف کالجوں میں تعینات اساتذہ کوایم فل اورپی ایچ ڈی الاونس دینے کانوٹیفیکیشن جاری کیاگیاہے۔ محکمہ کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق فنانس ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بعدایم فل اورپی ایچ ڈی یافتہ افرادکوالاونس دیے جارہے ہیں تاہم ان اساتذہ کی ڈگریوں کی تصدیق بھی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں