moon soon rain in mirpur News 40

مون سون بارشوں نے اداروں کی کارکردگی کابھانڈاپھوڑدیا

میرپور(ویب ڈیسک)مظفرآباد،میرپور،بھمبر،باغ،نیلم،رادلاکوٹ، چوکی سماہنی مون سون بارشوں نے اداروں کی کارکردگی کابھانڈاپھوڑدیا۔علامہ اقبال روڈپرگزھوں میں پانی بھرگیا۔اکبرروڈپرکھمبال موڑکے قریب پانی نے مصنوعی تالاب بنادیا۔ پرنٹنگ سٹریٹ پرانیاں بٹیاں میں گٹرابل پڑے۔نالیوں کاپانی سڑک پربہنے لگا۔پیدل چلنے والوں کاجینامحال۔بجلی کے فیڈرزبھی ٹرپ کرگئے۔پھسلن کی وجہ سے موترسائیکل گرنےکے کئے واقعات۔درجنوں افرادزخمی ہوکرہسپتال پہنچ گئے۔سنجیدہ حلقوں کامیونسپل کارپوریشن کاناقص کارکردگی پراظہارتشویش۔نالیوں کی صفائی اورناجائزتجاوزات کے کاتمے کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق مون سون بار شوں نے محکمہ ہائی وت،بلدیہ میرپورسمیت دیگرادارں کی کارکردگی کابھانڈاپھوڑدیاہے۔ بارش شروع ہوتے ہی متعددعلاقوں میں بجلی کے فیڈرزٹرپ کرگئے جس کی وجہ سے گھریلوصارفین کوشدیدمشکلات کا سامنارہادوسری جانب شہربھرکی سڑکیں تالاب کامنظرپیش کرتی نظرآئیں شہریوں کے لئے مشکلات کا باعث بنیں۔ سنجیدہ حلقوں نے وزیربلدیات سمیت دیگرارباب اختیارسے نوٹس لینے اورنالیوں کی صفائی سمیت ناجائزتجاوزات کے خاتمے کے لئے اقدامات کامطالبہ کیاہے۔ مختلف مقامات پرلینڈسلائیڈنگ،درخت گرنے سے رابطہ سڑکیں بندہوگئی،

تحصیل انتظامیہ سماہنی کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے باعث عوام علاقہ کوہرممکن احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت جاری کردی گئی، موسلادھابارش کاسلسلہ کئی گھنٹے جاری رہاجس سے کئی دیہاتوں میں ندی نالوں میں طغیانی آجانے کی وجہ سے لوگوں کاآپس میں رابطہ کٹ گیا،مرکزی شاہراہ پرجگہ جگہ پانی کے تالاب بن گئے،نالیاں بندہونے کی وجہ سے بارشی پانی سڑکوں پرآگیا۔جس سے لوگوں کوشدیددشواری کاسامناکرناپڑا، بارش کی وجہ سے بڑے نالوں میں شدیدطغیانی رہی،اس دوران بجلی کانظام بھی درہم برہم رہاتاہم برقیات اہلکاروں کی کاوشوں سے سہ پہرتین بجے بجلی لائن بحال ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں