mirpur azad kashmir latest news 23

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرکے ہیڈکلرک محمد اصغرخان رضائے الہٰی سے وفات پاگئے

میرپور(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرکے ہیڈکلرک محمد اصغرخان رضائے الہٰی سے وفات پاگئے ہیں مرحوم کوآہوں، سسکیوں کے ساتھ تھوتھال جنازہ گاہ میں سپردخاک کردیاگیاعلماء کرام، سیاسی وسماجی راہنماؤں وکلاء صحافیوں عوام علاقہ ملازمین محکمہ تعلیم صحت برقیات اورہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والوں نے نمازجنازہ میں شرکت کی ۔سابق وزیرحکومت چوہدری سعید،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسربھمبر،راجہ سجاداحمد خان،سیدمنظورحسین شاہ،سپرنٹنڈنٹ ڈی ایف اومیرپورمختاراحمد،بابوچوہدری محمد رفیق،چوہدری جمیل ناز، بابوشکیل چوہدری،ڈپٹی سیکرٹری ایپکا چوہدری مظہراقبال،اسٹینٹ ڈائریکٹراللہ دتہ چوہدری،ڈپٹی ڈی ڈی اوچوہدری عقیل خاکی سنئیرصحابی عامرشہزادچوہان،چوہدری لیاقت،ماسٹراسحاق چوہان،راجہ جاویدخان،بابوعبدالرحمان،باوعبدالخالق،مرزامحمداشرف،راجہ فرازخان کوارڈنیٹر،باؤطالب حسین،چوہدری محمود،چوہدری ظہیر،ڈی ای اورراجہ مقصوداحمد خان،ڈی ای اوبھمبرراجہ سجادخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم محمد اصغرصوم وصلاۃ کے پابند انسان تھے دیانتداراورفرض شناس ملازم تھے۔ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھناہے،ہیڈکلرک محمداصغرخان جیسے افراد زندگی بھرنہیں ملتے ان کی وفات سے پیداہونے والاخلاء مدتوں پرنہیں ہوگامرحوم نے اپناکام دیانتداری سے سرانجام دیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اوران کے خاندان اوربیوی بچوں کوصبرعطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں