میر پور میں چوری کی واردات 23

میر پور میں ضلعی کچہری کے سامنے چوری کی واردات

میرپور(ویب ڈیسک)ضلعی کچہری کے سامنے چوری کی واردات نامعلوم چورچوک شہداں المدینہ فاسٹ فوڈسرحدفالودہ شاپ میں رات کی تاریکی میں تالے توڑ کرقیمتی سامان لے اُڑے۔دوکان کے تالے توڑنے کے ساتھ سی سی فوٹج کیمرے بھی توڑ ڈالے اورقیمتی سامان بھی لے گئے۔

صدرانجمن تاجران چوہدری محمدنعیم فوری اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔ متاثرہ دوکان کے مالک نے بتایاکہ رات کودوکان کے مالک نے بتایاکہ رات کودوکان بندکرکے گئے صبح جب دوکان کھولنے کے لیے آئے تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور قیمتی سامان بھی غائب تھا اور جب سی سی کیمرے چیک کیے تووہ بھی ٹوٹے ہوئے تھے۔

چوہدری محمدنعیم نے کہا کہ چوری کی وارداتوں میں اضافہ تاجربرادری کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔ایک لمبے عرصے تک میرپورمیں چوریوں اور ڈکتیوں کی وارداتوں میں نمایاں کمی رہی۔اب دوبارہ چوروں نے میرپورکارخ کرلیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں