14 august jashn e azadi mubarak 23

14اگست جشن آزادی ضلع میرپورمیں نہایت ہی عقیدت واحترام،پورے مذہبی جوش وخروش اورملی بیداری کے ساتھ منایاجائے گا

میرپور(ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنرراجہ طاہرممتازخان اورایس پی راجہ عرفان سلیم نے کہاہے کہ 14اگست جشن آزادی ضلع میرپورمیں نہایت ہی عقیدت واحترام،پورے مذہبی جوش وخروش اورملی بیداری کے ساتھ منایاجائے گا۔

جشن آزادی پاکستان کی مرکزی تقریب14اگست صبح 8:30بجے میونسپل کارپوریشن کے باہرشروع ہوگی۔ٹھیک8:58 منٹ پرسائرن بجائے جائیں گے اورایک منٹ خاموشی اختیارکی جائے گی جس کے بعدپرچم کشائی کی جائے گی۔ اس موقع پرپاکستان اورآزادکشمیرکے قومی ترانے اورملی نغمے پیش کیے جائیں گے۔پولیس کاچاک وچوبنددستہ سلامی دے گااور مارچ پاسٹ کرے گاجشن آزادی کے تمام ضلعی سربراہان مھکمہ جات اپنے اپنے دفاترپرپاکستان اور آازادکشمیرکا پرچم لہرائیں گے اورعوام الناس اپنے گھروں پرپاکستان اورآزادکشمیرکاپرچم لہرائیں گے۔

جشن آزادی کے سلسلہ میں مسٹ یونیورسٹی کے زیراہتمام بھی ایک رنگارنگ تقریب منعقدہوگی اورجشن آزادی کے موقع پرقومی شجرکاری بھی کی جائے گی۔اس بات کا فیصلہ آج یہاں ڈپٹی کمشنرراجہ طاہرممتازخان کی زیر صدارت جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کے موقع پرکیاگیا۔اجلاس میں اسٹنٹ کمشنرمنیر احمدقریشی،ڈی ایچ او ڈاکٹرفداحسین ، ایم ایس داکٹر فاروق احمدنور،پراجیکٹ  ڈائریکٹررٹھوعہ ہریام برج شیخ ارشدمحمود،چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن چوہدری غلا م یاسین ، ایکسین شاہرات زیشان ممتازچوہدری،ایکسین بلڈنگ شہزادہ اورنگزیب، مسٹ کے ڈی ایس اے ڈاکٹراصغرعلی،ایکسین برقیات چکسواری ارسلان انجم، ایس ڈی اوراجہ یاسرربانی،اسسٹنٹ ڈائریکترلوکل گورنمنٹ راجہ وحیدالرحمان، ڈویژنل انفارمیشن آفیسرمحمدجاویدملک،اسسٹنٹ ڈائریکٹرشہری دفاع راجہ محمداشتیاق ،ڈپٹی ڈائریکٹرپی ایم یوارشدجاوید قازانی ،اے ڈی صنعت وحرفت محمداشرف خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس محمد احسان کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ اس سال جشن آزادی پاکستان کوروناوائرس کے باعث ایس اوپیزکے تحت منایا جائے گا۔جملہ محکمہ جات کے سربراہان وملازمین اپنے اپنے دفاتر پر پاکستان اور آزادکشمیرکے قومی پرچم لہرائیں گے۔

ڈپٹی کمشنرراجہ طاہرممتاز خان نے عوام الناس سے کہاکہ وہ 14اگست جشن آزادی پاکستان کی تقریبات میں بھرپورطریقے سے شرکت کریں اوراپنے گھروں ، دوکانوں، گاڑیوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں تاکہ دنیابھرکویہ پیغام دیاجا سکے کہ کشمیری اور پاکستانی دو جسم ایک جان ہیں جنہیں دنیاکی کوئی طاقت جدانہیں کرسکتی۔

ڈپٹی کمشنرراجہ طاہرممتازخان نے کہاکہ جشن آزادی کے موقع پرقومی شجر کاری بھی جائے گی سرکاری ملازمین اورسول سوسائٹی کے افرادقومی شجرکاری مہم میں بھی زیادہ سے زیادہ شرکت کریں اورقومی شجرکاری مہم میں دوسرے افرادکو بھی شامل کروائیں تاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدر خان کے ویژن کے مطابق قومی شجرکاری کے مقاصدحاصل کیے جاسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں