mirpur azad kashmir latest news in urdu 16

جعلی تعلیمی اسنادپرتین اساتذہ نوکریوں سے فارغ،محکمہ تعلیم سکولزنے نوٹیفیکیشن کاری کردیا

میرپور(ویب ڈیسک)جعلی تعلیمی اسنادپرتین اساتذہ نوکریوں سے فارغ،محکمہ تعلیم سکولزنے نوٹیفیکیشن کاری کردیا۔دیگرسرکاری ملازمین کی اسنادچیک کی جائیں مقامی اخباروں نے  سرکاری ملازمین کی جعلی تعلیمی اسنادکے بارے میں خبروں کی اشاعت کی گئی تھی عوامی حلقوں کی کشمیرلنک ٹیم کومبارکباد،محکمہ اساتذہ کونوکریوں سے فارغ کرنے کی سفارشات کی تھی،

اساتذہ میں کھلبھلی مچ گئی،جعلی ڈگری مافیاپریشان،جامشورویونیورسٹی سے جعلی ڈگری ہولڈرزمیڈیکل کے ذریعہ ریٹائرمنٹ کے لئے درخواست دینے کو تیارتفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سکولزنے تین جونئیراورپرائمری اساتذہ کوباشندہ درجہ سوئم ہونے کی بناء پر ملازمتوں سے فارغ کردیا

تینوں اساتذہ نے باشندہ درجہ سوئم کی بناپراختیارکررکھی تھی محکمہ قانون آزادکشمیرنے باشندہ درجہ سوئم رکھنے پرتینوں اساتذہ کوملازمتوں سے فارغ کرنے کی سفارش کی تھی

ان اساتذہ میں قاری ضیاء اللہ گورنمنٹ گرلزہائی سکول کھاڑک،محترمہ ناہیداخترمعلمہ گرلزمڈل سکول بندرال،اورایک معلمہ گرلزسکول سنگھوٹ سے شامل ہیں محکمہ تعلیم سکولزکے اس اقدام سے جعلی ڈگری مافیامیں کھلبھلی مچ گئی اور جامشورویونیورسٹی کی جعلی ڈگری رکھنے والے اساتذہ نے میڈیکل بورڈکے ذریعہ ریٹائرمنٹ پرکام شروع کردیاہے جامشورویونیورسٹی کی ڈگریاتیس ہزارکے حساب سے بدنام زمانہ بلوچ ایجنٹ کے ذریعہ میرپورڈویژن کے چوبیس اساتذہ نے حاصل کی تھی یہ اساتذہ اس وقت مختلف دااروں میں ہیڈماسٹرکے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں