mirpur azad kashmir latest news 29

عیدکے قریب آتے ہی بازاروں میں رش بڑھ گیا

میرپور(ویب ڈیسک)مرکزی صدرانجمن تاجراں راجہ خالدمحمودخان نے کہاہے کہ عیدکے قریب آتے ہی بازاروں میں رش بڑھ گیاجس کی وجہ سے ہم ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عیدتک  لاک ڈاؤن کو مکمل طورپرختم کیاجائے منگل اورجمعہ کولاک ڈاؤن میں نرمی دی جائے تاکہ لوگوں کوافراتفری نہ ہواوروہ رات کوبھی خریداری کرسکیں جس سے شہرمیں رش ختم ہوجائے گا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔راجہ خالدمحمودخان نے کہا ہے کہ میرپورمیں عیدکی آمدکے ساتھ ہی بازاروں میں رش بڑھنے لگاہے کیونکہ لوگوں کو پتہ ہے کہ شام کوجلددکانیں بندہوجائیں گی اورجمعہ،منگل لاک ڈاؤن ہوگااس لئے لوگ زیادہ تعدادمیں آکرخریداری کرتے ہیں جس سے رش میں اضافہ ہوگیا جوکہ خطرناک بات ہے لہٰذاہم ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عیدتک مکمل طورپرلاک ڈاؤن کوختم کیاجائے تاکہ بازاروں میں رش نہ بڑھے اورلوگوں کو بھی خریداری میں آسانی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں