Stray dogs began attacking pets 19

آوارہ کتوں نے پالتوں جانوروں پرحملہ کرنا شروع دیا

میرپور(ویب ڈیسک) آوارہ کتوں کو تلف نہ کیاجاسکاآوارہ کتوں نے پالتوں جانوروں پرحملہ کرنا شروع دئیے پرانی آبادی تھوتھال میں آوارہ کتوں کے حملےمیں شہری کی بکری کو کتوں نے کاٹ کھایااکیلے آدمی پر بھی کتوں کے حملے جاری میونسپل کارپوریشن حملہ لمبی تان کرسوگیاشہریوں کاایڈمنسٹریٹرمرزاطاہرکے خلاف احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق میرپورمیں آوارہ کتوں کاراج قائم ہوگیاپرانی آبادی تھوتھال میں آوارہ کتوں نے حملہ کرتے ہوئے شہری کی بکری کوکاٹ کھایاجبکہ دوسری جانب آوارہ کتوں کے بچوں پربھی حملے جاری ہیں

بلدیہ میرپورکی جانب سے آوارہ کتوں کوتلف نہ کئے جانے کی وجہ سے کتے دہشت کی علامت بنے ہوئے ہیں ان حلقوں نے ایڈمنسٹریٹرکے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ آوارہ کتوں کوتلف نہ کیاجانا بلدیہ کی نا اہلی اور ایڈمنسٹریٹرکی ملازمین پرکمزورگرفت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں