mirpur azad kashmir latest news 19

کپڑے دھلائی کرتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے دو سگی بہنیں پانی میں ڈوب گئیں

میرپور(ویب ڈیسک)منگلا ڈیم میں کپڑے دھلائی کرتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے دو سگی بہنیں پانی میں ڈوب گئیں، شوروشوروغم پرموقع پر مقامی نوجوانوں نے جان پر کھیلتے ہوئے ڈیم میں چھلانگیں لگا دیں پانی گہراہونے کی وجہ سے عنایت شاہ کی دس سالہ بیٹی پانی میں ڈوب گئی جب کہ اس کی دوسری بہن کو زندہ بچا لیاگیاہسپتال منتقل ۔

تفصیلات کے مطابق عنایت شاہ ساکن کا کزہ ٹاؤن کی اہلیہ اپنی بیٹیوں کے ہمراہ منگلا ڈیم کے کنارے کپڑے دھونے کیلئے گئیں تو اسی دوران اس کی بیٹیاں پانی میں پاؤں پھسلنے سے گرگئیں شورمچانے پرموقع پرموجودنوجوانوں نے جان پر کھیلتے ہوئے دونوں بہنوں کوباہرنکالالیکن کمسن بچی جانبرنہ ہو سکی جبکہ اس کی ایک بہن جس کی عمر 22سال بتائی جاتی ہے کو بحفاظت پانی سے نکالتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں