mirpur qatal 17

سابق امیدواراسمبلی چوہدری جہانزیب اخترکازیرتعمیرگھرکے باہرگولیاں مارکرقتل

میرپور(ویب ڈیسک) سابق امیدواراسمبلی چوہدری جہانزیب اخترکوزیرتعمیرگھرکے باہرگولیاں مارکرقتل کردیاگیا،سفاک قال چوہدری جہانزیب کو قتل کرنے کے بعدموقع پرہوائی فائرنگ اور للکارتے ہوئے موقع سے اپنی ہنڈاسفیدرنگ کی کارمیں موقع سے فرارہونے مں کامیاب ہوگئے۔

فائزنگ کے بعد زخمی چوہدری جہانزیب کو ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ جانہرتہ ہوسکے علاقے کی فضاء  کشیدہ ،اطلاع ملنے پرپولیس آفیسران موقع پر پہنچ گئے پولیس نے ثاقب امین سمیت دیگر 6افرادکے خلاف پرچہ درج کرلیا،قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی، پوسٹماٹم کے بعد مقتول چوہدری جہانزیب کی نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی

۔تفصیلات کے مطابق سابق امیدواراسمبلی چوہدری جہانزیب اختررالھیاں کھاڑک میں اپنے زیرتعمیرمکان میں موجودتھے کہ اسی اثناء میں سفیدرنگ کی ہنڈاکارآئی اوراس میں موجودافرادنے چہودری جہانزیب اخترکوآوازدیگربلایاجب وہ انکے پاس گئے توانہوں نے کارسواروں نے ان پرفائرنگ کی گولیاں لگنے سے چوہدری جاہنزیب اخترزمین پرکرگئے اورکارسوارافرادجنگی تعداد6بتائی جاتی ہے کارسے نک آئے اور

انہوں نے چوہدری جاہنزیب پرگولیوں کی بوچھاڑکردی حملہ آور ملزمان اس دوران ہوائی فائرنگ کی آوازسن کراہل خانہ سمیت عوام علاقہ موقع پر جمع ہوگئے اورچوہدری جہانزیب کوہسپتال منتقل کیاگیا۔ہسپتال پہنچ کرچوہدری جہانزیب جانبرنہ ہوسکے اورجان کی بازی ہرگئے پوسٹماٹم کے بعدمقتول چوہدری جہانزیب اخترکی نعش کوورثاء کے حوالے کردیاگیا۔

چوہدری جہانزیب اخترکوپیرکی شام تقریباً 8کے قریب ان کی رہائش گاہ پرنشانہ بنایاگیاجب مقتول اپنے بیٹے کےساتھ موجودتھے۔تھانہ سٹی پولیس نے مقتول چوہدری جہانزیب اخترکے بھائی بنارس کی مدعیت میں نومہال کھاڑک کے ہی ثاقب امین سمیت دیگر6افرادکیخلاف پرچہ درج کرتےہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھالے مارناشروع کردئیے تاہم ملزمان اہل خانہ سمیت موقع سے فرارہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں