load shading 18

منی لندن میں شدیدگرمی کی لہرسے شہری بجلی کو ترس گئے

میرپور(ویب ڈیسک)منی لندن میں شدیدگرمی کی لہرسے شہری بجلی کو ترس گئے۔میرپورشہرمیں رواں ہفتہ سے جاری گرمی نے بجلی کی آنکھ مچھولی جاری سے شہری اور کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔

تفصیل کے مطابق شدیدگرمی میں بجلی کی غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروبارزندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔نہ ہی دن کو سکون اورنہ ہی رات کو۔دوبارقربانی دینے والوں کو مفت بجلی تودورکی بات پیسے لے کربھی کم ولٹیج اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جیسے عذاب کا سامناکرناپڑھ رہاہے ۔

جوقربانی دینے والوں کے ساتھ بڑاظلم ہے۔غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پرکوئی بھی تاجرتنظیمیں اس پرآوازاُٹھانے سے قاصرہیں۔میرپورشہروالوں کے ساتھ ہردفعہ ہی قربانی کابکرابنایاجاتاہے۔وہ بھی اس لئے ان کے ساتھ توکیاجاتاہے۔

کیونکہ میرپورکے شہری اپنے حق کے لئے آوازنہیں اُٹھاتے۔اس ملک میں آپ کواپنے حق کے لیے بولنا پڑتاہے بغیربولے کوئی بھی آپ کو آپکا حق نہیں دیتا۔سب سے زیادہ ریونیوبھی میرپورسے اکٹھاہوتاہے۔اگریہ کہاجائے کے باقی تمام ضلع کے بجلی کے بل اورمیرپورشہرکے بل زیادہ جمع ہوتے ہیں ۔مگرلوڈشیڈنگ بھی میرپورمیں زیادہ کی جاتی ہے۔جو بہت بڑاظلم ہے کریڈٹ لاھن کراہم رپورٹرزکردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں