two dead 11

میرپور منگلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

ایک شخص شخص کی گلی سٹری نعش برآمد

میر پور (ویب ڈیسک) انتظامیہ کی پابندی کے باوجود منگلا ڈیم اور نہر اپرجہلم پر نہانے والوں کا رش ، منگلا ڈیم میں نہاتے ہوئے عمیر جبکہ رٹھوعہ محمد علی کا شمس الطاف منگلاڈیم میں نہاتے ہوئے جان کی بازی ہارگئے،

جبکہ تیسرے افسوسناک واقعے میں تھانہ سٹی کے قریب سے نوجوان کی گلی سٹری لاش برآمد، ایک روز میں تین اموات نے شہر کی فضاء کو غمزدہ کردیا، شہریوں میں خوف و ہراس ،

تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت انتہا پر ہونے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد نے منگلا ڈیم اور نہر اپر جہلم کا رخ کرلیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے منگلاڈیم اور نہر اپر جہم میں نہانے پر پابندی عائد کی گئی ہے

مگر اس کے باوجود کھمبال کا رہائشی کسمن بچہ عمیرولد ساجد ساکن کوٹلی اور رتھوعہ محمد علی کا رہائشی شمس الطاف ولد محمد الطاف منگلا ڈیم میں نہاتے ہوئے پانی کی نذرہوگیا جو انسالہ شمس سابق ڈائریکٹر اطلاعات چودھری محدم شبیرکا بھانجا تھا

تیسرے واقعہ میں تھانہ سٹیء کے قریب سے ایک نعش ملی جس کی شناخت محمد اعجاز کے نام سے ہوئی ایک روز میں میرپور میں تین لاشیں ملنے کے واقعہ نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا، شہریوں و عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ و پولیس حالات کی بہتری کے لئے عملی اقدامات کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں